اہم خبریں

افغانستان کے بعد بھارت نے پاکستان پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا ۔۔ جانی نقصان

India invaded Afghanistan after the heavy weapons to Pakistan. life loss
Written by ur@pak26.com

مظفرآباد(آئی این پی )بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے قریب آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی شیلنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ کوٹلی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس چوہدری ذوالقرنین سرفراز کے مطابق بدھ کی رات 2 بجے سبز کوٹ گاؤں کے ایک مکان پر گولہ گر اجس سے مکان میں سوئے ہوئے افراد میں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے اہل خانہ میں اس

14 سالہ بھائی کامران اور ان دونوں کی دادی ولایت بیگم شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر میرپور کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوٹلی کے کھوئی رتہ سیکٹر کے گاؤں تائین میں بھی 75 سالہ راجا عزیز شیلنگ سے زخمی ہوئے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے شیلنگ کا سلسلہ گذشتہ رات بھر جاری رہا جبکہ صبح اس کی شدت میں کچھ کمی آئی۔سماہنی سیکٹر کے پولیس حکام کے مطابق بھمبر کا یہ حصہ بھی شیلنگ کی زد پر رہا تاہم کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

 

About the author

ur@pak26.com

Leave a Comment