اہم خبریں

پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری۔۔2022 تک سی پیک سے پاکستان کو کتنے کھرب کی آمدن ہوگی؟

Great news for Pakistanis. 2022 to Pakistan how many packs will earn billion
Written by ur@pak26.com

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)2020ءتک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے ( سی پیک ) کے ذریعے تجارت عالمی تجارت کا 4 فیصد ہو گی اور 2022 ءتک سی پیک کے ذریعے کی جانے والی تجارت سے قومی خزانے کو 6 ارب ڈالر سے زائد کی آمدن ہوگی۔حکومت پاکستان کے مشیر اور چیف اکانومسٹ ندیم جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی پیک کے تحت چین پاکستان میں ریلوے ،سڑکوں اور توانائی کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے 57ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کررہاہے جس سے سلک روٹ کی بحالی ہو گی اور ایشیائی ممالک کو یورپ اور

کی تجارتی منڈیوںتک رسائی حاصل ہو گی جس کے تنیجہ میں خطے کی اقتصادی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ گوادر کی بندر گاہ سے عالمی تجارت کے باقاعدہ آغاز سے پاکستان اور چین کی دوطرفہ تجارت میں بھی نمایاں اضافہ ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستانی معیشت بلکہ جنوبی ایشیاءکے خطے کی تجارت کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔

 

About the author

ur@pak26.com

Leave a Comment